Frequently Asked Questions
اپنی چڑھائی گئی ویڈیوز میں تبدیلی کیسے کریں؟
اپنے پروفائل پر جا کر ویڈیوز کے حصے میں جائیں۔ یہاں آپ کو ہر ویڈیو کے ساتھ ایک چھوٹا سا کراس اور ایک قلم بنا ہوا نظر آئے گا۔ اس قلم پر کلک کر کے آپ اپنی چڑھائی گئی ویڈیوز میں تبدیلی کر سکتے ہیں۔
کلام پر مندرج کیسے ہوں؟
پہلا مرحلہ:
کلام کے ہوم پیج پر بٹن مندرج ہوں دبائیں
دوسرا مرحلہ:
اندراج کے صفجے پر ان تمام جگہوں کو پُر کریں جن پر لال نشان ہے۔ بغییر نشان والی جگہیں پُر کرنا آپ کی مرضی پر منحصر ہے۔
تیسرا مرحلہ :
آپ کو کلام کی طرف سے آپ کے مہیّا کئے گئے ای میل ایڈرش پر ایک بیغام موصول ہو گا۔ اس میں دئے گئے لنک پر کلک کر کے اپنا اکائونٹ فعال کریں ۔
نوٹ:
نامِ صارف کی موجودگی معلوم کرنے کے لئے "موجودگی معلوم کریں" کاے بٹن پر کلک کریں۔ پاسورڈ اور پاسورڈ کی تصدیق میں ایک سے الفاظ ڈالیں۔
اپنا اکائونٹ فعال کیسے کیا جائے؟
پہلا مرحلہ:
جو ای میل ایڈرس آپ نے اندراج کے وقت دیا تھا اس میں داخل ہوں۔ کلام کے بھیجے گئے پیغام پر جائیں۔ اگر پیغام "ان باکس" میں نہ ملے تو "جنک فالڈر" میں تلاش کریں
دوسرا مرحلہ:
جب پیغام مل جائے تو اس میں دِیئے گئے لنک پر کلک کر کے اندراج کے عمل کو۲ مکمّل کریں۔
تیسرا مرحلہ :
لنک کو کلک کرنے پر آپ کو کلام کی طرف سے ایک اور پیغام موصول ہو گا جس میں لکھا ہو گا کی آپ کا اکائونٹ فعال ہو گیا ہے۔
چوتھا مرحلہ:
مبارک ہو آپ کے اندراج کا عمل مکمل ہوا اب آپ ویڈیوز دیکھنا اور چڑھانا شروع کر سکتے ہین۔
ویڈیوز کیسے چڑھائی جائیں؟
پہلا مرحلہ:
آپ کو کلام پر ویڈیوزچڑھا نے کے لئے کلام پر مندرج ہونا پڑے گا۔ کلام کے ہوم پیج پر جا کر "مندرج ہوں" کا بٹن دبائیں اور مندرج ہوں اور پھر داخل ہوں۔
دوسرا مرحلہ:
کلام کے ہوم پیج پر جا کر "پروفائل" کا بٹن دبائیں اور "ویڈیوز" کو چُنیں
تیسرا مرحلہ:
"نئی ویڈیو چڑھائیں" پر کلک کریں۔
چوتھا مرحلہ:
اب آپ کو ایک صفحہ نظر آئے گا جس پر آپ کو ویڈیو کا نام اس کی تھوڑی سی تفصیل اور اس کا موضوع چننا ہو گا۔
پانچواں مرحلہ:
اب "چڑھائیں" کے بٹن کو کلک کرکے اپنے کمپیوٹر سے ویڈیو چنیں اور "چڑھاِئیں" کا بٹن کلک کریں۔
نوٹ: واضح رہے کہ چڑحانے والی فائل کا نام انگریزی میں ہو
Kalam.Mpg4 قابلِ قبول
mpg4نا قابلِ قبول کلام۔
جب تک ویڈیو مکمل طور پر نہ چڑھ جائے اس صفحے کو بند نہ کریں۔
چھٹا مرحلہ:
ایک بار آپکی پوری ویڈیو چڑھ جائے تو نیچے ایک پیغام آئے گا کہ آپکے ویڈیو منظوری کے بعد سائٹ پر چڑحا دی جائیگی ۔ کلام کی ٹیم آپ کی ویڈیو دیکھ کر طے کرے گی کہ آپ کی ویڈیو کلام کے قوائد و ضوابط کو پورا کرتی ہے یا نہیں۔ اور پھر ایک دن کے اندر اندر آپ کی ویڈیو کلام پر نظر آنے لگے گی۔
ویڈیو کی تفصیلات کیسے بدلی جائیں؟
کلام پر چڑھائی گئی ویڈیوز کے بارے میں تفصیلات میں بدلنے کے لئے آپ یہ کریں :
پہلا مرحلہ:
کلام کے ہوم پیج پر سیدھے ہاتھ کی طرف اپنی معلامات میں " ویڈیوز کو ترتیب دیں" پر کلک کریں
دوسرا مرحلہ:
جس ویڈیومیں آپ تبدیلی کرنا چاہتے ہیں اسے کلک کریں
تیسرا مرحلہ:
اب جو صفحہ آپ کو نظر آئے گا اس پار آپ ویڈیو میں تبدیلی کر سکتے ہین۔
تحریری رائے کیسے شامل کی جائے؟
ویڈیوز پر تحریرے رائے دینے کے لئے یہ کریں:
پہلا مرحلہ:
جس ویڈیو پر آپ رائے دینا چاہتے ہیں اس پر کلک کریں
دوسرا مرحلہ:
ویڈیو پلیئر کے الٹے ہاتھ پر دیا گیا دوسرا بٹن کلک کریں یا پھر ویڈیو کے نیچے دیا گیا بٹن "اپنی رائے دیں " پر کلک کریں۔
رائے فوراً نظر کیوں نہیں آئی ؟
آپ کی رائے پر ہماری کلام ٹیم نظرِ ثانی کرے گی تاکہ دیکھ سکے کہ آپکی رائے کلام کے قوائد و ضوا بط کے مچابق ہے یا نہیں۔ اور ایک دن کے اندر اندر آپ کی رائے ویڈیو کے ساتھ نظر آنے لگے گی۔
ویڈیو کو درجہ کیسے دیا جائے؟
پہلا مرحلہ:
آپ جس ویڈیو کو درجہ دینا چاہتے ہیں اس پر جائیں
دوسرا مرحلہ:
ویڈیو کے نیچے آپ کو پانچ سنہری ستاریں نظر آئیں گے۔ اپنی پسند کے حساب سے ویڈیو کے ستارے چنیں۔
کسی صارف کا حصہ دار کیسے بنا جائے؟
پیلا مرھلہ :
جو صارف کے ساتھ آپ حصی لینا چاہتے ہیں اس کی چڑھائی گئی ویڈیوز پر جائیں۔
دوسرا مرحلہ :
ویڈیو کے نیچے دیئے گئے آئیکن "صارف کے حصہ دار بنیں" کو کلک کریں یا پھر ویڈیو کے الٹے یاتھ پر دیئے گئے تیسرے بٹن کو کلک کریں.
دوستوں کو کیسے شامل کیا جائے؟
پہلا مرحلہ:
جس صارف کو آپ دوستوں میں شامل کرنا چاہتے ہیں اس کے نام پر کلک کریں ۔
دوسرا مرحلہ:
صارف کے پروفائل کے صفحے پر "دوستوں میں شامکل کریں" پر کلک کریں۔
تیسرا مرحلہ :
ہمیں آپ کی دوستی کی درخواست مل گئی ہے۔ اب آپ کو صرف اس صارف کی منظوری کا انتظار کرنا ہے۔
اپنا پاسورڈ اور زاتی معلومات کیسے بدلی جائیں؟
پہلا مرحلہ:
کلام کے لوگو پر کلک کر کے ہوم پیج پر جائین۔
دوسرا مرحلہ:
سائٹ مین اپنا نامِ صارف اور پاسورڈ ڈال کر داخل ہوں۔
تیسرا مرحلہ:
اسکرین کے الٹے ہاتھ پر دیا گیا بٹن "سیٹنگز تبدیل کریں" دبائیں۔
چوتھا مرحلہ:
اب آپ اپنا پاسورڈ اور ذاتی معلومات وغیرہ بدل سکتے ہیں.
